Friday 1 March 2013

Roshni ka Chiragh - Wasif Ali Wasif

انسان کو مایوسیوں کے گھپ اندھیروں میں بھی ایک روشنی کا چراغ، جو ہمیشہ روشن رہتا ہے، نظر آ سکتا ہے۔ یہ چراغ پیشانی کے اندر ہوتا ہے اور یہ سجدے میں نظر آتا ہے۔ بے بس انسان کا سجدہ ہی بے بسی کا علاج ہے۔ یہی اندھیروں کا سورج ہے۔ یہی نشانِ منزل ہے یہی رفیق طریق ہے۔
انسان پر کبھی راستہ بند نہیں ہوتا۔ یہ بات یاد رکھی جائے کہ ہر دیوار کے اندر دروازہ ہے جس میں سے مسافر گزرتے ہیں۔ مایوسیوں کی دیواروں میں اس کی رحمت، امید کے دروازے کھولتی رہتی ہے۔ انتظار ترک نہ کیا جائے۔ رحمت ہو گی، امید کا چراغ جلے گا۔ وہ وقت جس کا انتظار ہے، آئے گا۔
حضرت واصف علی واصف 

No comments:

Post a Comment